5 نومبر 2013 - 20:30
خلائی میدان میں ہندوستان کی اونچی چھلانگ

ہندوستان نے خلائی مشن مریخ کی طرف روانہ کردیا ہے۔

ابنا: ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشن پر بھیجی جانے والی خلائی شٹل میں کوئی خلاباز سوار نہیں ہے۔ مشن کی روانگی کے بعد ہندوستان مریخ پر زندگی کی تلاش میں نکل گیا ہے جو ایشیا میں پہلا ملک بن گیا ہے۔چالیس منٹ کی پرواز کے بعد جہاز کو زمین کی مدار میں قائم کر دیا گیا ۔ جیسے ہی یہ کامیابی حاصل ہوئی سائنسدانوں کی خوشیوں کا ٹھکانہ نہیں رہا۔ یہاں تک پہنچنا اس مشن کا پہلا چیلنج تھا۔ یہاں پہلی دسمبرتک چکر لگانے کےبعد اسے مریخ کی جانب روانہ کیا جائے گا۔ مریخ مشن ستیش دھون اسپیس سینٹر سےہندوستان کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر38 منٹ پر روانہ کیا گیا ۔ ایک اعشاریہ تین پانچ ٹن وزنی خلائی راکٹ پرکل چارارب پچاس کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔اس خلائی جہاز میں پانچ مخصوص آلات موجود ہیں۔ان میں مریخ کی سطح پر زندگی کی علامت اور میتھین گیس کا پتہ لگانے والے سینسر، ایک رنگین کیمرہ اور سیارے کی سطح اور معدنی املاک کا پتہ لگانے والا تھرمل امیجنگ اسپیکٹرومیٹرہیں۔خلائی تحقیق کے ہندوستانی ادارے کے سربراہ رادھا کرشن کا کہنا تھا کہ یہ مشن ستمبر 2014ء تک مریخ کے مدار میں پہنچ کر وہاں سے اعداد و شمار بھیجنا شروع کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہندوستان نے اپنی خلائی توانائی کو ثابت کر دیا ہے۔

.......

/169